17 فروری، 2024، 4:04 PM

ایران، دفاعی شعبے میں اہم کامیابی، نئے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی رونمائی

ایران، دفاعی شعبے میں اہم کامیابی، نئے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی رونمائی

ایران نے نئے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی رونمائی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے فضائی دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئے میزائل سسٹم کی رونمائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی کی موجودگی میں آرمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم اور آذرخش فضائی دفاعی نظام کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

آرمان سسٹم 180 کلومیٹر کے فاصلے پر بیک وقت 24 اہداف کا سراغ لگاتے ہوئے متعدد اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اس کی خاص خصوصیات میں سے ایک میں ایک مختصر فاصلے تک خود کی حفاظت کا نظام ہے جو ہتھیار کو نچلی سطح کے خطرات سے محفوظ بناتا ہے۔

درمیانی اونچائی پر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے موزون اور فضائی دفاعی نظام اس کے ریڈارز اور میزائل لانچروں کو گاڑی میں نصب کرنے کے بعد کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے۔

ایران نے گذشتہ سال اگست میں روس میں ہونے والے انٹرنیشنل ملٹری فورم میں پہلی بار صیاد فضائی دفاعی سسٹم کو نمائش میں پیش کیا تھا۔

ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نئے میزائل سسٹم کو فضائی دفاعی سسٹم میں ضم کیا جائے گا۔

News ID 1921957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha